INTERNET انٹرنیٹ


Internet

یا نیٹ بین الاقوامی طور پر کمپیوٹرز کے ایسے مجموعے کا نام ہے جس کے ذریعے مختلف کمپیوٹرز ایک Internetانٹرنیٹ
دوسرے سے انفارمیشن کا تبادلہ کرتے ہیں۔جبکہ کمپیوٹر نیٹ ورک سے مراد کمپیوٹر گروپ جو آپس میں اس انداز میں مربوط ہوں کہ ان کا باہمی طور پر مواصلاتی رابطہ ہو سکے۔اس لیے وہ باہمی طور پر پیغام بھیج سکتے ہوں اور اور معلومات کا باہمی تبادلہ بھی کر سکتے ہوں۔لیکن یہ سب کچھ کمپیوٹر فائلوں کی مدد سے ہوتا ہے۔نیٹ ورک میں کام کرنے والے کمپیوٹرز میں پرسنل کمپیوٹر سے لے کر بڑے بڑے کمپیوٹرز شامل ہوتے ہیں۔ یونیورسٹیاں ، کالجز، لائیبریریاں ، گورنمنٹ ادارے اور مخصوص مفاد والے گروپ انٹرنیٹ نیٹ وارکس کی مثالیں ہیں۔ ہر نیٹ ورک کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں کمپیوٹر ٹرمینلز کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اور اندازہ ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ کمپیوٹرز روزانہ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔
انٹرنیٹ  کے ساتھ کیونکہ دنیا بھر کے کمپیوٹرز جڑے ہوتے ہیں اس لیے بین الاقوامی طور پر کمپیٹرز کو ایک ہی Internet
انداز میں استعمال کرنے کے لیے جو آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوتے ہیں ان میں یونیکس اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم سرِ فہرست ہیں۔ایسا بڑا کمپیوٹر جس کے ذریعے انٹرنیٹ سے وابستگی ہوتی ہے عام طور پر ’’ ہوسٹ‘‘ کہلاتا ہے۔ دیگر صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے ہوعٹ سے بطور ’’ کلائینٹ‘‘ جڑے ہوتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ہوسٹ سرور سے مخصوص مقاصد والی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ چانکہ دنیا بھر کے کمپیوٹرز ہوسٹ سے نسلک ہوتے ہیں اس لیے ان کے درمیان باہمی رابطہ کے لیے مخصوص رولز کام کر رہے ہوتے ہیں انہیں سٹینڈرڈ پروٹوکول کہا جاتا ہے۔ اس کے زرئعے بعض مخصوص کام سر انجام دئیے جا سکتے ہیں جیسے کسی پیغام کو بھیجنے کے لیے کس قسم کی فارمیٹ ضروری ہوتی ہے۔انٹرنیٹ پروٹوکول سے مراد ایسے رولز ہیں جن کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈیٹا ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ جبکہ ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکول سے مراد ایسے رولز ہیں جن کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ معلومات ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی نیٹ فائل ، فائل ٹرانسفر پروٹوکول ، گیٹ ویز ، روٹرز، برجز ایسے مختلف زرائع ہیں جو اینٹرنیٹ کو استعمال کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

No comments:

Post a Comment